01 جولائی ، 2015
کراچی.......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہےکہ ایف آئی اے کواضافی اختیارات دینے اور صوبےکو فنڈز کی فراہمی سے متعلق تحفظات سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ وزیراعظم کے دورۂ کراچی کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوازشریف نے گرمی سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہےاوراس سلسلے میں سندھ حکومت کے اقدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے ساتھ بھی تعاون بڑھانے کی ہدایت ملی ہے۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے سے متعلق جو تحفظات ہیں ان سے وزیر اعظم کو کئی بار آگاہ کرچکے ہیں، ایف آئی اے کو اختیارات دینے اور کے الیکٹرک کی نااہلی پر اپنے تحفظات ریکارڈ کرائے ہیں۔