01 جولائی ، 2015
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے دورۂ کراچی میں شہرکے بنیادی مسائل سے جس طرح عدم دلچسپی کا اظہار کیا، اس سے کراچی کے عوام کوشدیدمایوسی ہوئی ہے۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت توپہلے ہی کراچی کے مسائل سے لاتعلق ہے، وزیراعظم کے دورے سے شہریوں کوامیدتھی کہ وہ ہیٹ اسٹروکس سے جاں بحق افرادکے لواحقین کے لئے امدادکے ساتھ لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت سے نجات دلانے کےلئےاقدامات کریں گے، لیکن وزیراعظم کوئی اعلان نہیں کیااور کسی اسپتال کادورہ کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے ساتھ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کایہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے جس سے شہریوں کے احساس محرومی میں مزیداضافہ ہوگا۔