پاکستان
01 جولائی ، 2015

ایم کیو ایم کی وزیراعظم کے دورۂ کراچی پر تنقید بلاجواز ہے،پرویز رشید

ایم کیو ایم کی وزیراعظم کے دورۂ کراچی پر تنقید بلاجواز ہے،پرویز رشید

اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی وزیر اعظم کے دورۂـ کراچی پر تنقید بلا جواز ہے، وزیر اعظم نے کراچی میں تمام طبقات سے ملاقاتیں کی۔ پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے دورۂ کراچی پر بلا جواز تنقید کرنے کی بجائے کراچی کے منتخب نمائندوں کو وزیر اعظم کی کاوشوں کوسراہنا چاہیے، وزیر اعظم نے کراچی میں حالیہ شدید گرمی کے باعث ہونےو الی اموات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے آئندہ ایسے واقعات سے نمٹنے کےلیے مزید احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :