دنیا
03 جولائی ، 2015

اروند کیجروال:باتیں عام آدمی کی ،عیاشیاں رئیس زادوں جیسی

اروند کیجروال:باتیں عام آدمی کی ،عیاشیاں رئیس زادوں جیسی

نئی دہلی .....عام آدمی کی باتیں کرنیوالےکی عیاشیاں،دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ میں ایک دو نہیں 30 اے سی چلتے ہیں ۔گزشتہ ماہ ایک لاکھ 35 ہزار کا بل آیا،بجلی کی مقامی کمپنی جلد نوٹس بھیجے گی۔ایک طرف عام آدمی کی باتیں اور دوسری طرف شاہانہ طرز زندگی،نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سرکاری رہائشگاہ کی بجلی کا بل ایک لاکھ 35 ہزارروپےآیا۔ گھر میں 30 اے سی چلتے ہیں ،عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپریل میں سرکاری رہائشگاہ میں منتقل ہوئے، جس میں بجلی کے 2 میٹر نصب ہیں۔ سرکاری رہائشگاہ کو ٹھنڈا رکھنےکیلئےایک دو نہیں، پورے30 اے سی چلتے ہیں، جن کا گزشتہ ماہ کا بل ایک لاکھ 35 ہزارروپےآیا ہے۔ تاہم ان کی رہائشگاہ میں وزیراعلیِٰ کا دفتر بھی شامل ہے ۔ جس میں جنتا دربار کے علاوہ سارا دن سرکاری اجلاس ہوتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ بجلی کے دونوں میٹر گھریلو استعمال والے لگائے گئے ہیں جبکہ سرکاری معاملات کیلئے کمرشل میٹرلگنا چاہیے، جس کا بل تقریبا دگنا آتا ہے ۔ دلی کی مقامی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ میں 30 اے سیز کی کیا ضرورت ہے ،یہ جاننے کیلئے کمپنی جلد وزیر اعلیٰ کو نوٹس بھیجے گی۔

مزید خبریں :