دلچسپ و عجیب
14 مئی ، 2012

دنیا کی لمبی ترین میٹھی ڈش کا عالمی ریکارڈ

 دنیا کی لمبی ترین میٹھی ڈش کا عالمی ریکارڈ

نیویارک…این جی ٹی…عام طور پر آئسکریم کے پگھلنے کی خاصیت کے باعث اُسے جلد از جلدکھاکر ختم کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم امریکی اسکول نے تو ناصرف آئسکریم کوپگھلنے سے محفوظ رکھا بلکہ اس کی مدد سے دنیا کی لمبی ترین میٹھی ڈش تیار کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیاہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لیک فاریسٹ کے ایک اسکول نے آئسکریم،کیک،فج،کریم ،چاکلیٹ سیرپ ،براؤنیزاور چیریز کی مدد سے 222فٹ 9انچ لمبی آئسکریم ڈش تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی اس کاوش میں سینکڑوں رضاکاروں اور اسکول کے طلباء نے حصہ لیا اورکئی گیلن آئسکریم کو کیک،چاکلیٹ سیرپ اور دیگر اجزاء کیساتھ ملاکر222فٹ تک پھیلی ہوئی آئسکریم ڈیسرٹ کی شکل میں ڈھال دیا۔امریکی اسکول کی جانب سے بیحد مہارت سے تخلیق کی گئی اس ڈیسرٹ کوآئسکریم سے بنی دنیا کی سب سے لمبی میٹھی ڈش کی حیثیت سے گنیزبک آف ورلڈ رکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :