کاروبار
15 مئی ، 2012

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد…عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے۔ایشیائی منڈی میں خام تیل جون کے سودے 47 سینٹس کمی کے بعد94 ڈالر 31 سینٹس جب کہ نارتھ برینٹ جون کے سودوں کی قیمت46 سینٹس کمی کے بعد 111ڈالر 11 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ ایشائی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی کے بعد 1556 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یورو زون میں جاری معاشی بحران ، یونان کے معاشی مسا ئل اور امریکہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر میں اضافہ کے باعث خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :