دلچسپ و عجیب
31 جولائی ، 2015

آدھے انٹرنیٹ یوزررہمارے صارف ہیں :فیس بک کا دعویٰ

آدھے انٹرنیٹ یوزررہمارے صارف ہیں :فیس بک کا دعویٰ

نیویارک......سوشل نیٹ ورک کی ویب سائٹ فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50فیصد افراد فیس بک کے صارف ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً تین ارب ہے، جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی تقریباً نصف آبادی فیس بک استعمال کرتی ہے۔ ان میں سے ایسے صارفین جو کم سے کم ایک ماہ بعد فیس بک استعمال کرتے ہیں، اُن کی تعداد تقریباً ڈیڑھ ارب کے قریب ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اُس کے 65فیصد صارفین یومیہ بنیادوں پر فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں :