01 اگست ، 2015
پشاور .......پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کا نگو کا مریض دم توڑ گیا ہے ۔ اسپتال میں اب بھی کانگو کے تین مریض زیر علاج ہیں ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز حیات باد میڈیکل کمپلیکس میں گانگو سے مشتبہ تین مریض لائے گئے ۔ جن میں افغانستان سے تعلق رکھنے والا کا نگو سے مشتبہ 16 سالہ معید خان آج چل بسا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آج ایک اور خاتون مشتبہ گانگو مریض اسپتال لائی گئی ہے ۔ جس کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیر علاج تینوں مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں۔