16 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزارت خزانہ نے تھرمل پاور پلانٹس کو فیول کی ادائیگیوں کیلئے وزارت پانی و بجلی کے 10ارب روپے کے مطالبے پر صرف 3 ارب روپے جاری کئے ہیں، وزارت پانی و بجلی کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزارت خزانہ کو 10 ارب روپے جاری کرنے کیلئے خط لکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے صرف 3 ارب روپے جاری کئے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو ایک اور خط لکھ دیا گیا ہے کہ 7 ارب روپے کی رقم جلد جاری کرے تاکہ تھرمل پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جا سکے اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی لائی جا سکے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں وزارت پانی و بجلی کو تھرمل پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر 10 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کی جا سکے۔ حکام کے مطابق ملک میں تقریباً 4ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے، جس میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار جبکہ طلب 16ہزار میگا واٹ ہے ۔