کاروبار
16 مئی ، 2012

فیول کی ادائیگی : وزارت بجلی نے 10ارب کے مطالبے پر تین ارب جاری کیے

 فیول کی ادائیگی : وزارت بجلی نے 10ارب کے مطالبے پر تین ارب جاری کیے

اسلام آباد…وزارت خزانہ نے تھرمل پاور پلانٹس کو فیول کی ادائیگی کیلئے وزارت پانی و بجلی کے 10ارب روپے کے مطالبے پر صرف تین ارب روپے جاری کیئے ہیں ، وزارت پانی و بجلی کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزارت خزانہ کو دس ارب روپے جاری کرنے کیلئے خط لکھا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے صرف تین ارب روپے جاری کیئے ہیں ، حکام نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو ایک اور خط لکھ دیا گیا ہے کہ سات ارب روپے کی رقم جلد جاری کرے تاکہ تھرمل پاور پلانٹس کو تیل کی فراھمی کا عمل جاری رکھا جا سکے، اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی لائی جا سکے،گزشتہ ایک ہفتے میں وزارت پانی و بجلی کو تھرمل پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر10ارب روپے جاری ہو چکے ہیں تاکہ بجلی کی لود شیڈنگ کم کی جا سکے ، حکام کے مطابق ملک میں تقریبا 4ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے ، جس میں بجلی کی پیداوار 12ہزار جبکہ طلب 16ہزار میگا واٹ ہے ۔

مزید خبریں :