14 اگست ، 2015
کراچی.........گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا ہے۔ پاکستانیوں کو جشن آزادی کا تحفہ، عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کے سنگ جشن آزادی کی خوشیاں منا رہا ہے۔ 69ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے ایک نیا ڈوڈل متعارف کروادیا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی کا خاص تحفہ ہے۔ اس مرتبہ گوگل نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دینے کے لیے ڈوڈل میں لاہور کا شاہی قلعہ نمایاں کیا ہے، جبکہ گذشتہ برس گوگل نے یوم آزادی پر اسلام آباد میں واقع قومی یادگار یا پاکستان مونومنٹ کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام انٹرنیٹ صارفین کو 14اگست پر سرچ انجن کھولتے ہی، گوگل کی جانب سے جشن آزادی کا پیغام موصول ہوجائے گا۔