دلچسپ و عجیب
15 اگست ، 2015

چائے پیجئے ، سانپ سے بھی کھیلئے، ٹوکیو میں سانپ کیفے کھل گیا

چائے پیجئے ، سانپ سے بھی کھیلئے، ٹوکیو میں سانپ کیفے کھل گیا

ٹوکیو.......گرماگرم چائے پیجئے اور اپنے من پسند سانپ سے بھی کھیلئے۔جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں منفردسانپ کیفے کھل گیا۔ٹوکیو کایہ کیفے نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس کیفے میں مختلف اقسام کے پینتیس سانپ موجود ہیں ،بعض سانپ میزوں پر رکھے شیشے کے کنٹینر میں بھی ہیںیعنی کیفے میں آنے والے چائےکے مزے لینے کےساتھ ساتھ سانپ کی حرکات کا بھی بغور مشاہدہ کر سکتے ہیں اور بعض نڈر افراد انہیں گود میں رکھ کر ان سے کھیلتے بھی ہیں کیوں کہ یہ سانپ بے ضرر ہیں ،کاٹتے نہیں ہیں۔

مزید خبریں :