دلچسپ و عجیب
23 اگست ، 2015

ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے بھیس بدل کر آئس کریم بیچی

ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے بھیس بدل کر آئس کریم بیچی

سنسناٹی.........ٹینس کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، جو نہ صرف اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کورٹ میں کھیلتے دیکھنا پسند کرتے ہیں، بلکہ ان کا ہر مقابلہ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں۔ اپنے مداحوں کی محبت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، ٹینس کے مایہ ناز برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے ایک انوکھا مذاق کرنے کی ٹھانی اور اپنا روپ تبدیل کرکے امریکی شہر سنسناٹی کے ایک آئس کریم پارلر میں جا پہنچے۔ اینڈے مرے نے ایک نئے روپ میں اپنے امریکی مداحوں کو آئس کریم بیچی، تو کسی کو شک تک نہ ہوا، تاہم بعد میں حقیقت کا علم ہونے پر اینڈی مرے کے مداحوں نے ان کے ساتھ خوب سیلفیاں کھنچوائیں۔

مزید خبریں :