کاروبار
24 اگست ، 2015

کراچی اسٹاک میں شدید مندی ،1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

 کراچی اسٹاک میں شدید مندی ،1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی....... کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تقریبا ً 1400 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 33ہزار کی سطح پر آگیا ،مندی کے باعث 100 میں سے اکیاسی کمپنیوں کے حصص کی قیمت پانچ فی صد تک گرگئی اور سرمایہ کاروں کے تین سوارب روپے ڈوب گئے ، تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں :