کاروبار
24 اگست ، 2015

چین سمیت دیگر علاقائی اسٹارک مارکیٹوں میں مندی

 چین سمیت دیگر علاقائی اسٹارک مارکیٹوں میں مندی

بیجنگ......سست روی کا شکار چینی معیشت کی خبروں کے بعد چین سمیت دیگر علاقائی اسٹارک مارکیٹوں میں مندی جاری ہے۔ ہفتے کے آغاز پر آج چین کی اسٹارک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہےاور اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے محض پانچ منٹ کے اندر ہی حصص کی قیمتوں میں سات فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ بینچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس سات فیصد اور شین زین کمپوزٹ انڈیکس میں بھی سات فیصد کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب،چینی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے آثار علاقائی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی پڑتے نظر آرہے ہیں۔ ہانگ کانگ بینچ مارک انڈیکس ہینگ سینگ انڈیکس میں مارکیٹ کے آغاز پر ہی چار فیصد تک کمی دیکھی ہوئی ہے۔جاپان کے اسٹاک انڈیکس نکئی میں بھی تین اعشاریہ صفر نو فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید خبریں :