25 اگست ، 2015
فیصل آباد ......فیصل آباد میں نوجوان اسپتال میں دم توڑگیا۔نوجوان نے کبڈی کی بین الاقوامی کھلاڑی کو فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا اوربعد میں خود کوبھی مارلی تھی ۔کبڈی کی بین الاقوامی کھلاڑی صباء کو اویس کالونی میں واقع ا س کے اپنے گھر میں ایک محلہ دار عمران نے فائرنگ کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ ملزم عمران نے بعد میں خود کوبھی گولی مارلی تھی۔دونوں زخمی الائیڈ اسپتال میں زیر علاج تھے،تاہم عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔دوسری جانب صبا کی حالت خطر ے سے باہرہے۔