25 اگست ، 2015
کراچی......چند دن کی شدید مندی کے بعد آج کراچی اسٹاک ایکس چینج کی مندی تیزی میں بدل گئی، آج انڈیکس میں 718 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آج اسٹاک ایس چینج میں کاروبار کا آغاز 40 پوائنٹس کی مندی سے ہوا تاہم پہلے ہاف تک انڈیکس 200 پوائنٹس کی تیزی اور مندی کے جھٹکوں کے بعد تیزی کی جانب مائل رہا، انڈیکس 718 پوائنٹس اضافے کے بعد 33800 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا،بروکرز کے مطابق آج اسٹاک ایکسچینج میں 40 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، 264 حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 26 کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، ماہرین کے مطابق ایشیائی اسٹاک ایکس چینج میں استحکام اور تینوں اسٹاک ایکس چینج میں انضمام کی خبروں کے بعد تیزی کے رحجان نے زور پکڑا۔