27 اگست ، 2015
استنبول........کمزور اور اکیلا جان کر کسی پر وار کرنا کبھی مہنگا بھی پڑ سکتا ہے،ترکی میں سیاح نے حملہ کرنے والے کئی دکانداروں کی اچھی خاصی درگت بنا دی۔ یہ کسی فلم کی شوٹنگ کے مناظر نہیں ،بلکہ ہے استنبول کی سڑک پر رئیل لائف فائٹنگ۔ ترکی کے شہر استنبول میں معمولی جھگڑے پر دکانداروں نے آئرلینڈ کے سیاح پر لاتوں، ڈنڈوں اور کرسیوں سے حملہ کردیا، توسیاح نے بھی خود ہی ان سے دو دو ہاتھ کرنے کی ٹھانی۔ آئرش سیاح نے صرف ایک مکے سے دکاندار کو زمین پر پٹخ دیا اور سب کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے۔