پاکستان
29 اگست ، 2015

کراچی: شادی ہالز کے باہر پارکنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی: شادی ہالز کے باہر پارکنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی.........شادی ہالز مالکان ہوجائیں ہوشیار،ہالز کے باہر دو اور تین لینز میں پارکنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے شادی ہالز کے باہر پارکنگ کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا، ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کردیا، ہالز مالکان کو پارکنگ ختم کرنے کے نوٹس جاری کیے جائیں گے، پارکنگ کا انتظام نہ کرنے والے ہالز مالکان کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، شادی ہالز کے ساتھ اسکولز اور اسپتالوں کی پارکنگز کو بھی ٹریفک جام کی وجہ بتایا گیا ہے، اسکولز، اسپتالوں اور کثیرالمنزلہ عمارتوں کی فہرست بھی کمشنر کراچی کو بھجوادی گئی ہے۔

مزید خبریں :