30 اگست ، 2015
بیجنگ.....صباح نیوز.....چین میں دونوں بازوئوں سے معذور نوجوان نے اپنی ماں کی خدمت کر کے دنیا کے لیے مثال قائم کر دی ہے۔ 91سالہ ضعیف والدہ کو کھانا کھلانے کے لئے شین ژن دانتوں سے چمچہ پکڑ کر اپنی ماں کے منہ میں غذا پہنچاتا ہے، شین نہ صرف گھر کے تمام کام انجام دیتا ہے، بلکہ بھینسوں اور مینڈھوں کو چراگاہ میں چرانے کے لیے بھی لے جاتا ہے۔ اس کی ضعیف والدہ کے بھی دونوں بازو فالج سے معذور ہوچکے ہیں۔ 48سالہ چینی شخص شین ژن ین کی کہانی بڑی عجیب ہے، جو خود معذور ہے لیکن اپنی ضعیف والدہ کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔ شین جب 7سال کی عمر میں اس کے دونوں بازو ایک حادثہ میں برقی شاک لگنے سے بیکار ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ اپنے جسم کے دیگر اعضا کا استعمال کرتے ہوئے مختلف کام انجام دیتا ہے۔ ضعیف والدہ کو کھانا کھلانے کے لئے شین دانتوں سے چمچہ پکڑ کر اپنی ماں کے منہ میں غذا پہنچاتا ہے۔ بہرحال اس کے دیگر بھائی اب علیحدہ رہتے ہیں، لیکن شین اپنی ضعیف والدہ کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتا ہے اور ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا ہے۔