پاکستان
30 اگست ، 2015

جیوانی:سول ایوی ایشن کےریڈار سسٹم پر دہشت گردوں کا حملہ

جیوانی:سول ایوی ایشن کےریڈار سسٹم پر دہشت گردوں کا حملہ

گوادر......... گوادر کے علاقے جیوانی میں دہشت گردوں نےسول ایوی ایشن کے ریڈار سسٹم پر حملہ کردیا۔حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا،بعد ازاں دہشت گردوں نے ریڈار سسٹم کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ذارئع کے مطابق جیوانی ائرپورٹ پر نصب ریڈار سسٹم پر حملے کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہوا۔اس دوران دہشت گردوں نے ریڈار سسٹم کو آگ لگائی اور حملے کے بعدایئرپورٹ منیجر کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور علاقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ۔ حملے میں زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی منتقل کردیا گیااور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہےاور ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے،جبکہ ائرپورٹ میں پولیس آفسران موجود ہیں جہاں پر صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :