30 اگست ، 2015
راولپنڈی........1965 کی جنگ کیگولڈن جوبلی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے قومی ہیروز اور قبضے میں لیے گئے بھارتی اسلحے اور جنگی قیدیوں کی نادر تصاویر جاری کر دیں ۔ بھارت کو 6 ستمبر 1965 یاد ہی ہوگا۔یہ وہ دن تھا جب اس نے ایک بد مست ہاتھی کی طرح ملک عزیز پر حملہ کیا۔مگر پاک قوم کے سپوتوں کے آگے اسے ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی ،اگر یاد نہیں تو ہم یاد دلاتے ہیں ۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی ٹینکوں کی جنگ میں لایا تھا لیکن واپس نہ لے جاسکا ۔ اسلحے کے باکسز اور فوجی جیپیں بھی اسی دشمن کی ہیں ۔بھارتی لاہور کے جم خانہ میں شام تو نہ گزار سکے ، پاکستانی مسلح افواج نے اس کے فاضلکا سیکٹر اور کشن گڑھ قلعہ پر سبز ہلالی پرچم ضرور لہرایا تھا۔ تصاویر آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں جن میں جنگ کے دوران قیدی بنائے گئے بھارتی فوجیوں،چھمب،گٹارو اور رحیم یار خان میں قبضے لیے گئے بھارتی ٹینک،گاڑیوں اور اسلحے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔