30 اگست ، 2015
جیوانی........جیوانی میں سول ایوی ایشن کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے میں ایک افسر جاں بحق ہوگیا ، جبکہ ایک افسر کے اغوا کی بھی اطلاع ہے۔ دہشت گردوں نے گوادر کے قریب جیوانی میں سول ایو ی ایشن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ، حملے میں سول ایو ی ایشن کے الیکٹرونکس سپروائزرخالداللہ جاں بحق اوردوسرے افسر الطاف حسین زخمی ہو ئے۔حملے کے بعد ایئرپورٹ منیجر کے اغوا کی اطلاع بھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملےسےطیاروں کولینڈنگ میں مدد دینےوالا نظام وی او آرتباہ ہو گیا ہے جبکہ دہشتگردوں نےحملےکےدوران ریڈارسسٹم کو آگ بھی لگائی۔ سول ایسوی ایشن کی تنصیبات پرحملےکامقدمہ جیوانی تھانےمیں درج کر لیا گیا ہے۔