پاکستان
30 اگست ، 2015

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کاعمل آج مکمل ہوجائےگا

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کاعمل آج مکمل ہوجائےگا

پشاور........خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کےبعد آج ضلع،ٹاون وتحصیل کونسلزنےناظمین کےانتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں جس کےلئےکاغذات نامزدگی بھی آج جمع کروائے جائیں گے ۔ ممبران اپنےمن پسند امیدوار کا نام مخصوص فارم پر تحریر کریں گے۔ناظمین ونائب ناظمین کےعہدوں کےامیدوار صبح نوبجے سےبارہ بجے تک اپنےکاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کوجمع کروائیں گے۔ ان پروہ اپنے من پسند امیدوارکا نام لکھیں گےاس طرح یہ فارم ایک لحاظ سے ووٹ شمارکیاجائےگا ۔ بعدازاں فارم میں امیدواروں کےحق میں دی گئی رائے کی بنیاد پرکامیاب امیدواروں کےناموں کااعلان کیاجائیگا۔ پشاورمیں سہہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اورپاکستان پیپلزپارٹی نےناظمین کےانتخابات کےبائیکاٹ کااعلان کر رکھاہے۔ تحریک انصاف کی پوزیشن ضلع وتین کونسلزمیں پوزیشن مستحکم ہے۔ تحریک انصاف نے ضلع ناظم کےلئےارباب محمد عاصم اورنائب ناظم کےلئے یونس ظہیر کوامیدوار نامزد کر دیا ہے۔

مزید خبریں :