پاکستان
30 اگست ، 2015

لاہور ، مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

لاہور ، مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

لاہور ......لاہور میں محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔نو افراد کو گرفتار کرکے 16 سو کلو گوشت برآمد کرلیا گیا ۔لاہور میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے کاہنہ ، گوالمنڈی اور مزنگ میں چھاپے مار کر 16سو کلو مضر صحت گوشت برآمدکر لیا ۔ ٹیم نے 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔ لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ قصاب بیمار مردار اور غیر قانونی طور پر جانور ذبح کررہے تھے۔ حکام نے چھاپوں کے دوران تین غیر قانونی ذبح خانے سیل کردیے۔

مزید خبریں :