پاکستان
30 اگست ، 2015

سانحہ صفورا کیس :ڈی این اے ٹیسٹ کےبعد تحقیقات میں اہم پیشرفت

 سانحہ صفورا کیس :ڈی این اے ٹیسٹ کےبعد تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی .......کراچی میں سانحہ صفورا گوٹھ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ واردات کے دوران پہنے ملزمان کے کپڑے جو جلادئیے گئےتھے ، ان پر لگے خون کے داغ مرنے والوں کے ڈی این اے سیمپل سے میچ کر گئے ہیں۔ 13 مئی 2015 دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں نے الاظہر گارڈن سے اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کو لے جانے والی بس میں گھس کے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 47 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھےتھے۔سندھ کے محکمہ کاونٹر ٹیررازم نے 19 اپریل کو 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جنہوں نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ مختلف پہلووں پر دوران تفتیش سی ٹی ڈی نے فائرنگ کے دوران پہنے ہوئے ملزمان کے کپڑے بھی برآمد کئے جنہیں ملزمان نے جلا دیا تھا۔ تاہم پوری طرح نہ جلنے سےکپڑوں پر خون کےداغ موجود تھے۔ تحقیقاتی اداروں نے ملزمان کے کپڑے پر لگے خون اور مرنے والوں کے اہلخانہ کے خون کے 60نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کی لیب بھجوائے تھے۔ جہاں ملزمان کے کپڑوں پر لگا خون مرنے والوں کے اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپل سے میچ کر گیا ۔ تفتیشی حکام اسے سانحہ صفورا گوٹھ کیس میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں جو مقدمے میں اہم ثبوت ہوگا۔

مزید خبریں :