30 اگست ، 2015
برلن........جرمنی میں 30 ٹن وزنی ڈائنوسار کے غیر معمولی پاؤں کے نشانات کا ایک لمبا راستہ دریافت کیا گیا ہے، یہ نشانات 145 ملین سال تک پرانے ہو سکتے ہیں، جرمن ماہرین نے ریاست Lower Saxony میں یہ راستہ دریافت کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملنے والے نشانات سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ کسی بھاری بھرکم ڈائنوسار کے ہیں ،جن کی گردن اور دمیں لمبی ہوتی تھیں، ڈائنوسار کے 90 سے زائد پاؤں کے نشانات 50 میٹر تک پھیلے ہوئے ہیں، زمین پر ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات 40 سینٹی میٹر سے زیادہ اندر تک دھنسے ہوئے ہیں ، جنکی بنا پر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈائنوسارز کا وزن 30 ٹن تک ہوسکتا ہے۔