دلچسپ و عجیب
18 مئی ، 2012

بیسٹ سیلرکتابیں نوعمر وں کو قسمیں کھانے کی طرف مائل کرتی ہیں

بیسٹ سیلرکتابیں نوعمر وں کو قسمیں کھانے کی طرف مائل کرتی ہیں

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… دنیا کی بیسٹ سیلرکتابیں غیر معیاری زبان کی حامل ہیں اور نوعمر لوگوں میں اپنے آپ سے قسم کھانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ نو عمر طبقے کے پسندیدہ کرداروں کی ’ہیری پوٹر اور ٹویلائیٹ ‘ سیریز کی کتابوں میں بھی نا پسندیدہ الفاظ کی بھرمار ہیں۔ ان ناولوں میں نازیبا الفاطوں کے علاوہ قاری اپنے آپ سے قسم کھانے پر مائل ہوتا ہے۔ برطانوی اخبار نے ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ جوانوں کے لئے دنیا کی 40بیسٹ سیلرز فہرست میں ہر ناول میں اوسطاًقسم swear کے38الفاظ استعما ل کیے گئے۔ ایک گھنٹے کے مطالعے کے دوران قاری کو تقریباًسات بار ’قسم ‘کے لفظ کو پڑھنا پڑتا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ معروف اور پر کشش کردار قسمیں کھاتے ملتے ہیں۔ ہیری پوٹر اور ٹویلائیٹ دونوں قسم کی کتابوں میں قسموں کے الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ ٹویلائیٹ سیریز کی Eclipse اورNew Moon میں تقریباً 35مقامات پر نازیبا الفاط استعمال کیے گئے جن پر والدین نے ناگواری کا اظہار کیا۔ ان ناولوں پر بنائی گئی فلموں میں بھی ویسی ہی زبان استعمال کی گئی ۔ایک کتاب میں قسم کا لفظ 5سو بار استعمال ہوا۔ امریکا کی بریگھم ینگ یونی ورسٹی کی پروفیسر سارا کائن کی یہ تحقیق جریدے’ماس کمیو نی کیشن اینڈ سوسائٹی‘ میں شائع کی گئی۔

مزید خبریں :