31 اگست ، 2015
اسلام آباد.....وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کےلیے اسپیشل سلیکشن بورڈ تشکیل دے دیا، وزیر اطلاعات پرویز رشید کی سربراہی میں 3 وفاقی سیکریٹریز پر مشتمل بورڈ 3 نام وزیر اعظم کو بھجوائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کےلیے اسپیشل سلیکشن بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔اسپیشل سلیکشن بورڈ کے بھجوائے گئے 3 ناموں میں سے وزیر اعظم ایک نام حتمی منظوری کےلیے صدر کو بھجوائیں گے۔سپریم کورٹ نے 18 اگست کو حکومت کو چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کےلیے ایک ماہ کا وقت دیا تھا۔