02 ستمبر ، 2015
لندن........ہمت جوان ہوتو عمر کے اثرات بھی مدھم پڑ جاتے ہیں، برطانیہ کی 95 سالہ دادی موسیقی کے سروں پر ایسا ناچیں کہ اچھوں اچھوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔عمر تو ان کی ہے 95 سال اور کرتی ہیں ڈانس بھی خوب کمال، برطانیہ میں سالانہ فیسٹیول کے دوران 95 سالہ دادی نے جب موسیقی سنی تو خود پر قابو نہ رکھ پائیں اور اپنی چھڑی ایک طرف رکھ کر ناچنا شروع کردیا، موسیقی کی تانوں پر ایساتھرکیں کہ نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دیکھنے والے بھی اس پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے۔