18 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم نے تیل و گیس کی کمپنی پریمیئر کف پیک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مسعود صدیقی کو آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر لگانے کی منظوری دے دی۔ وزارت پیٹرولیم کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو 3 نام بھیجے گئے تھے، جن میں پریمیئر کف پیک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مسعود صدیقی، ہنگری کی کمپنی مول میں کے منیجر پروڈکشن شہباز خان اور اوجی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرو ڈکشن ریاض خان شامل تھے ۔ حکام کے مطابق وزیر اعظم نے مسعود صدیقی کو ایم ڈی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نوٹیفکیشن کے بعد وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اس وقت ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشارت مرزا او جی ڈی سی ایل میں بطور قائم مقام ایم ڈی تعینات ہیں۔