27 جنوری ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک24سالہ نو جوان کو آپریشن کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کا حامل ایک بائیونک بازو لگایا گیا ہے جسے دما غ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتاہے۔ حادثے میں مکمل طور پر اپنے دائیں بازوسے محروم ہو نے والے اس نو جوان کو اپنے روزمرہ کا موں کی انجام دہی میں دوسروں کا سہارا لینا پڑ تاتھا جسے آسٹریا میں چھ گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد اس بائیونک بازو کی سہولت سے آراستہ کیا گیاہے ۔ یہ نوجوان اپنے دماغ کے ذریعے اس بائیونک با زو کو ہدایات دے کر اسے استعما ل کر تا ہے اور اپنی روزمرہ زندگی کے ضروری کا موں کو بھی خود بخوبی سر انجام دے کر مطمئن ہے۔