دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2015

ایک پہیہ پر 209میل فی گھنٹہ رفتار سے موٹرسائیکل چلانے کا ریکارڈ

ایک پہیہ پر 209میل فی گھنٹہ رفتار سے موٹرسائیکل چلانے کا ریکارڈ

لندن ....برطانوی خطروں کے کھلاڑی نے ایک پہیے پر 209میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر خوفناک کرتب دکھانے سے ذرا بھی نہیں گھبراتے چاہے ، برطانوی شہر لیور پول سے تعلق رکھنے والے گیری روتھویل کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جاسکتا ہے۔

گیری روتھویل نے یہ کارنامہ یارک شائر میں واقع اسپیڈ ٹریک پر ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سر انجام دیا۔واضح رہے کہ اس ریکارڈ کی آفیشل تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ گیری نے اس ریکارڈ کی تفصیلات متعلقہ ادارے کو بھجوادی ہیں۔

مزید خبریں :