دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2015

پالتوکچھوے کے ساتھ روزانہ 5گھنٹے چہل قدمی!!

پالتوکچھوے کے ساتھ روزانہ 5گھنٹے چہل قدمی!!

لندن .....انسان کا جانوروں سے لگاؤ کوئی نئی بات نہیں اوردنیا میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو اپنے پالتو جانوروں کو خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن ایک برطانوی شہری نے تو کمال ہی کردیا۔

برطانوی شہر مانچسٹر کے رہائشی راب ڈیوس اپنے پالتو کچھوے سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ روز اسے ساتھ لے کر چہل قدمی کیلئے جاتے ہیں۔

مانچسٹر کی سڑکوں پر روزانہ 5گھنٹے واک کرنے والے راب کا کہنا ہے کہ اس کچھوے کو انہوں نے اس وقت گود لیا تھا جب اس کی عمر محض چند ماہ تھی اور اب وہ چھ سال کا ہے۔

میکسی مس نامی یہ کچھوا بھی اپنے مالک سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور انتہائی فرمانبرداری کے ساتھ ان کے پیچھے پیچھے چلا آتا ہے۔

مزید خبریں :