22 ستمبر ، 2015
میڈریڈ......فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے شامی پناہ گزین بچے کے ساتھ فٹ بال میچ کا آغاز کرکے ایک مثال قائم کر دی کچھ دن پہلے سربیا کی سرحد پرہنگری کی خاتون صحافی نےکوریج کے دوران پناہ گزین بچے اور اسکے والد کو لاتیں ماری تھیں۔
اس تکلیف دہ مناظر کو ہردرد دل رکھنے والے نے محسوس کیا،فٹبال کلب ریال مِیڈرڈ نے شامی پناہ گزین اسامہ عبدال محسن اور ان کے دونوں بیٹوں زید اور محمد سے اظہار یکجہتی کے لئے انہیں ایک میچ میں شرکت کی دعوت دی۔
میچ شروع ہونے سے پہلے سب نے دیکھا کہ ریال مِیڈرڈ کے ہیرو رونالڈوکے ساتھ میدان میں جو بچہ تھا ،وہ وہی شامی بچہ زید تھا،جسے خاتون صحافی نے لات ماری تھی۔
اس یادگار لمحے کی مجمع نے خوب تصاویر اتاریں،اپنے اس عمل سے رونالڈو نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف کھیل کا ہی نہیں بلکہ دل کا بھی بادشاہ ہے۔