23 ستمبر ، 2015
لاہور......لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 32مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔
لاہور میں صدر ڈویژن، ماڈل ٹائون، سٹی ڈویژن اور سول لائنز میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا اورمشتبہ افراد کاپتہ چلانے کیلئے گھرگھر تلاشی لی ،مکینوں کی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کی گئی ۔
گھرگھر تلاشی کے دوران24 افراد کو صدرڈویژن ، 8 کو ماڈل ٹائون پولیس نے حراست میں لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد شناختی کوائف پیش نہ کرسکے.