پاکستان
23 ستمبر ، 2015

لاکھوں حجاج کرام وقوف عرفات میں مصروف

لاکھوں حجاج کرام وقوف عرفات میں مصروف

عرفات ......لاکھوں مسلمان عرفات کے میدان میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کررہے ہیں۔ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ قصر ادا کیں ، لاکھوں مسلمان سورج غروب ہونے تک دعاوں ، استغفار اور ذکرو اذکار میں مصروف رہیں گے ۔

سورج غروب ہوتے وقت مزدلفہ روانہ ہوں گے اور مغرب اور عشاکی نمازيں مزدلفہ پہنچ کرایک ساتھ ادکریں گے اور پھر نماز فجر تک مزدلفہ میں ہی رکیں گے۔ 10ذی الحج کو نماز فجرکے بعد سورج طلوع ہونےپرحجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنےکے لئے جمرات جائیں گے۔

مزید خبریں :