24 ستمبر ، 2015
ہنوئی ......ویتنام کے شہر ہائی فونگ میں بھینسوں کی لڑائی کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،مقامی اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول میں 32لڑاکا بھینسوں نے حصہ لیا ۔
فیسٹیول کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شرکاء موجود تھے جنہوں نے بارش کے دوران بھی بھینسوں کے اس دنگل کا بھرپور لطف اٹھایا۔
سخت مقابلوں کے بعد جیتنے والی بھینس کو 2ہزار ڈالر کے انعام سے بھی نوازا گیا جبکہ روایت کے مطابق مقابلوں میں حصہ لینے والی تمام بھینسوں کو کاٹ کر ان کا گوشت فروخت کردیا گیا۔