پاکستان
25 ستمبر ، 2015

پاکستان قونصلیٹ نےاسد مرتضیٰ کی شہادت کی تصدیق نہیں کی، گیلانی

پاکستان قونصلیٹ نےاسد مرتضیٰ کی شہادت کی تصدیق نہیں کی، گیلانی

لاہور....... سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان قونصلیٹ نے اب تک اسد مرتضیٰ گیلانی کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 48 سالہ بھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی 15 روز قبل ملتان سے سعودی عرب حج کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔ گزشتہ روز منیٰ حادثے کے بعد سے اسد مرتضیٰ گیلانی کے اہل خانہ کا ان سے رابطہ نہیں ہوا جس پر انہیں تشویش ہوئی ۔

اسد گیلانی کے والد وجاہت گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کے ساتھ جانے والے حاجیوں نے انہیں بیٹے کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور تصاویر بھی بھیجی ہیں ۔ تاہم سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان قونصلیٹ سے رابطہ کیا ہے ۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ اسد مرتضیٰ کی شہادت کی اب تک تصدیق نہیں کر رہا ہے ۔ قونصلیٹ کو اسد مرتضیٰ کی تابوت میں جسد خاکی کی تصاویر اور تابوت کا نمبر بھجوا دیا ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ منی میں شہید افراد کو لاپتہ افراد کی فہرست میں ڈالا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :