27 ستمبر ، 2015
کراچی.......عید الاضحیٰ کے تیسرے دن بھی بچوں کی موج مستی کم نہ ہوئی اور میلہ لگا رہا کراچی کے چڑیا گھر میں،جہاں جانوروں کی نٹ کھٹ حرکتوں نے ان کی سیر کا لطف دوبالا کردیا۔
عید کے تیسرے دن بچوں کا شوق رہا شیر ، چیتا ، بندر دیکھنے کا۔اسلئے والدین سے ضد کرکے پہنچے چڑیا گھر۔ چڑیا گھر میں پہنچتے ہی بچوں کی خوشی دیدنی تھی،کسی کو مزہ آیا اپنے پسندیدہ جھولے میں بیٹھ کر تو کوئی جانوروں کی شرارتوں سے لطف اندوز ہوا۔
والدین کہتے ہیں بچوں کی ضد کے آگے ہار ماننی ہی پڑتی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے بھی لوگوں کے رش کے باعث اپنے تمام اسٹاف کی چھٹیاں کردی ہیں ملتوی تاکہ یہاں آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔