27 ستمبر ، 2015
لاہور........آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے پولیس کو محرم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی نے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ حالات قابو سے باہر ہورہے ہوں تو فوج کو بلایا جاسکے گا، ضلع کے اعلیٰ پولیس افسر ہی فوج کو بلانے کی درخواست کرسکیں گے،، صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوج یا رینجرز کو بلانے کے لیے پہلے بتانا ہوگا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محرم کے دوران واپڈا، محکمہ صحت اور دوسرے اداروں سے رابطے رکھے جائیں۔