پاکستان
27 ستمبر ، 2015

بڑی تعداد میں غریب عیدالاضحی پر بھی گوشت سے محروم

بڑی تعداد میں غریب عیدالاضحی پر بھی گوشت سے محروم

ڈی آئی خان....... عید پر ملک بھر میں لا کھوں جانوروں کی قربا نی کی گئی،اس موقع پر غریبوں میں بھی گوشت تقسیم کیا گیا،لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد میں غریب لوگ ایسے ہیں جنہیں اس عید پر بھی گوشت نہیں مل سکا ۔

عید ِ قربا ں کے دن بھی گھروں پر دستکیں،گو شت کے لئے دوڑ دھوپ،منت سما جت اور واسطے،عظیم قربا نی کے دن آلا ئشوں سے اپنا حصہ تلا ش کر تے غریب و نا دار کیوں معا شرے سے گلے شکوے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے پڑو سی ہیں نہ ہما را کو ئی پڑوسی ،ہمیں اچھا دیا جا تا ہے ،ناں ہی خوشی سے دیا جا تا ہے۔ کچھ عجیب نہیں کہ قربا نی کے دن بھی ان کی ہنڈیا ٹھنڈی رہے۔

تنکوں سے بنی جھگیوں میں فریج نہ فریزر،مگرآنے والی کل کی فکر اور عدم تحفظ کے احساس کے ما رے ۔ان کی جھگیوں میں دستیاب گو شت خشک کر نا ضرورت بھی ، مجبوری اور روایت بھی۔

حکو متوں اور معا شرے سے گلہ مند، ان غریبوں اور نا داروں کو بھی اپنی خو شیوں میں شا مل کر کے جہاں اس عظیم قربا نی کے اصل مقصد کو حا صل کیا جا سکتا ہے ،وہاں اللہ کی رضا، ان کی حا جت اور ہماری خو شیاں کی تکمیل ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :