پاکستان
27 ستمبر ، 2015

عید کا تیسرا دن بھی کوئٹہ کے شہری بھر پور اندازسے منارہے ہیں

عید کا تیسرا دن بھی کوئٹہ کے شہری بھر پور اندازسے منارہے ہیں

کوئٹہ.......عید کا تیسرا دن بھی کوئٹہ کے شہری بھر پور اندازسے منارہے ہیں، بچوں نے آج بھی تفریح گاہوں کا رخ کیا ہے۔ کوئٹہ میں پہلے اور دوسرے دن کی طرح آج عید کا تیسرا دن بھی شہری بھر پور طریقے سے منارہے ہیں۔

قربانی کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں سے عید ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، نوجوان، دوستوں کے ساتھ تفریحی مقامات پر پکنک منا رہے ہیں،جبکہ بچے بھی تفریحی پارکوں اور گلی محلوں میں لگے میلوں کا رخ کررہے ہیں۔

بچے تقریح کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے چٹ پٹے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں ۔صوبائی دارالحکومت میں عید کا تیسرا دن بھی موج مستی اور تفریح سے بھرپور ہے اوربچے اور بڑے عید کی خوشیوں کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :