30 ستمبر ، 2015
سانتیاگو......سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنے کیلئے اون سے بنے سوئٹر پہنے جاتے ہیں لیکن پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون آرٹسٹ نے چلی کے دارلحکومت سانتیاگو میں شہر کےوسط میں ایک دیوہیکل ستون کو مکمل طور پر سوئٹر پہنا کر منفرد بنادیا ہے۔
چو رنگی کے درمیان کھڑے اس ستون کو قوس قزاح کے رنگ بکھیرتی اون سے کور کر کے اس نئے رنگ روپ میں بنایا گیا ہے جو لو گوں کو حیران کر نے کیلئے کچھ دن تک اسی انداز میں رہے گا جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔