30 ستمبر ، 2015
برلن ......جرمنی کی ایک تعمیراتی کمپنی نے ایسی آٹو میٹک مشین متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں اینٹیں بچھاکر سڑک(Brick Road) بنائی جاسکتی ہے۔
ٹائیگر اسٹون نا می اس مشین کے تحت اینٹوں کے ذریعے منفرد ڈیزائن کی شکل میں سڑک کو کارپیٹ کی طرح باآسانی بچھادیا جاتا ہے، جدید خصوصیات والی اس مشین کے ذریعے 400اسکوائر میٹر اور6فٹ چوڑی روڈ ایک دن میں تعمیر کی جاسکتی ہے۔