دلچسپ و عجیب
30 ستمبر ، 2015

سلوانیامیں عمودی چٹان پر چڑھنے کی مشکل ترین ریس

سلوانیامیں عمودی چٹان پر چڑھنے کی مشکل ترین ریس

سلوا نیا......سلوانیامیں اپنی نوعیت کی سب سے انوکھی اور مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا گیاجس میںد نیا بھر سے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

ریڈ بل کے تحت منعقد کی جانیوالی اس ایکسٹریم ماؤنٹین رننگ ریس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کو 400میٹر کا فاصلہ انتہائی برق رفتاری سے دوڑتے ہوئے نہایت کم وقت میں طے کرنا تھا۔

عام ریسوں سے ذرا مختلف ،ذرا ہٹ کے اس ریس کے شرکاء عمودی چٹان کی طرف انتہائی دشوار گزار اور خطرناک راستے پر دوڑتے نظر آئے۔ اونچائی کی طرف دشوار اور مشکل ترین فاصلہ طے کرنے کیلئے ریسرز اپنی ہمت کا امتحان لیتے نظر آئے۔

انتہائی بلندی کی طرف جاتے ریمپ پر آگے کی جانب بڑھنے اور دوسروں پر سبقت لے جانے کیلئے دنیا بھر سے درجنوں کی تعداد میں شرکاء بے حد جدوجہد کرتے دکھائی دیے ۔

مزید خبریں :