کاروبار
03 اکتوبر ، 2015

جولائی تا ستمبر 2015: مہنگائی کی شرح صرف 1.66 فیصد رہی

جولائی تا ستمبر 2015: مہنگائی کی شرح صرف 1.66 فیصد رہی

اسلام آباد.......جولائی تا ستمبر کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح محض 1.66 فیصد رہی جو ملکی تاریخ میں سب سے کم ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات اور غذائی اشیا سستی ہونے سے ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں افراط زر 5.82 فیصد تھی ۔ اپریل 2015 میں یہ شرح 2.1 فیصد تک گرگئی اور اب ستمبر 2015 میں مہنگائی صرف 1.3 فیصد رہی جو جولائی 2003 کے بعد سب سے کم ہے۔

یہی نہیں جولائی تا ستمبر کے دوران مہنگائی کی اوسط صرف 1.66 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ملکی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

مزید خبریں :