03 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد....... چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے غیررسمی طورپاکستان اسٹیلز کو لینے کی بات کی ہے، تاہم حکومت سندھ نے پاکستان اسٹیلز کو لینے کے لیے تحریری طورپر رابطہ نہیں کیا۔
چیئرمین نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کوپاکستان اسٹیلز خریدنے کے لیے قواعد وضوابط پورے کرنے پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اس سے قبل حیسکو اورسیپکوکو لینے کی درخواست کی تھی مگربعد میں دلچسپی ظاہرنہیں کی۔