دلچسپ و عجیب
09 اکتوبر ، 2015

فلپائن میں سکوں سے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا موزائیک

فلپائن میں سکوں سے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا موزائیک

منیلا......فلپائن کے شہر کوئزون میں دنیا کا سب سے بڑا سکوں کا موزائیک ترتیب دے کرعالمی ریکارڈقائم کردیا گیاہے۔

سکوں کی مدد سے موزائیک ترتیب دینے کے لیے ایک بین الاقوامی کمپنی کے ملازمین نے کئی گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد سکوں کی مدد سے 252اعشاریہ79اسکوائر میٹر پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا سکوں کا موزائیک بنا ڈالا۔

کمپنی کی اس منفرد کاوش کو دنیا کے سب سے بڑے سکوں کے موزائیک کی حیثیت سے ریکارڈ بک کا حصہ بنادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا میں 156اسکوائر میٹر پر مشتمل سکوں کا موزائیک بنا کر قائم کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :