09 اکتوبر ، 2015
برن......دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی انوکھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے لوگوں کوحیران کر دیتے ہیں اور شہرت حاصل کر لیتے ہیں۔
سوئزرلینڈمیں بھی خطروں کے ایسے ہی کھلاڑیوں کے درمیان ایک خطرناک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سوئزرلینڈ کے پہاڑوں کے درمیان تنی دنیا کی سب سے لمبی رسّی پر چلنے کے اس ایڈونچرکے دوران خطروں کے کھلاڑیوں نےدیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیا۔
واضح رہے کہ ہزاروں فٹ بلند پہاڑوں کے درمیان تنی یہ رسّی 537میٹر لمبی ہے جس پر چلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔